پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس عمران خان کی ذاتی جاگیرنہیں، اپنے ذاتی محل بنی گالہ کو یونیورسٹی بنائیں،بڑی سیاسی جماعت نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کردی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کردی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس عمران خان کی ذاتی جاگیرنہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ذاتی محل بنی گالہ کو یونیورسٹی بنائیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس حکومت پاکستان کی ملکیت ہے،اس پر عوام کا حق ہے اور مستقبل کے وزیراعظم کی رہائش کیلئے ہے،اسے یونیورسٹی بنانے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

تین سو کنال کا بنی گالہ یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے بہت مناسب جگہ ہے، کیوں نہ بنی گالہ انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو فاریسٹری سے آغاز کریں؟نفیسہ شاہ نے کہا کہ میں جامعات اور کالجز قائم کرنے کے حق میں ہوں لیکن 12 لاکھ آبادی کے شہراسلام آباد میں 20 یونیورسٹیاں اور سو کالجز پہلے ہی موجود ہیں، ان کا معیار اور وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس صرف رہائش گاہ نہیں، ایک ادارہ ہے، تحریک انصاف کے یہ حربے افسوسناک ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…