منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت مکمل ،اب عام کونسلرکو بھی اتنا بڑا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیاگیاکہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے سلسلے میں مشاورت حتمی مرحلے کے نزدیک پہنچ گئی ہے اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے محکمہ بلدیات و قانون کے مشترکہ اجلاس میں مجوزہ بلدیاتی بل کے خد و خال کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کی طرف سے تیار کردہ سفارشات سینئر وزیر عبدالعلیم خان 15ستمبر ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان کو پیش کریں گے

جبکہ اُس سے پہلے دیگر صوبوں کے بلدیات کے وزراء سے اس معاملے پر باہم صلاح مشورہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب میں بہتر سے بہتر بلدیاتی نظام لانے کی کوشش کریں گے جس میں انتظامی و مالیاتی اختیارات کے علاوہ چیک اینڈ بیلنس کو بھی یقینی بنایا گیا ہو ،انہوں نے کہا کہ صوبے کے نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں کونسلر کو بھی ترقیاتی سکیمیں دینے کا اختیار حاصل ہو گا جس سے گراس روٹ لیول پر اختیارات کی تقسیم اور مسائل کی نشاندہی کا موقع ملے گا ۔اس سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ “کلین اینڈ گرین پنجاب”کی مہم کو صوبے بھر کے9ڈویژنل ہیڈ کو آرٹر پر ایک ہی دن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ستمبر کے آخری ہفتے میں شرو ع ہونے والی اس 30روزہ مہم میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ،شجر کاری ، تجاوزات کے خاتمے ، سینی ٹیشن کومربوط بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام ہوگا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ڈویژنل وضلعی انتظامیہ ،بلدیاتی اراکین او ر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس مہم میں شامل کیا جائے گا ،انہوں نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اس ایک ماہ کی مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر اور فائدہ مند بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات برؤئے کار لائیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے اجلاس منعقد کر کے “ہوم ورک ” کے لئے عاشورہ کے فوراً بعد اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیں ،

سینئر وزیر نے اس سلسلے میں آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ لوگوں کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جا سکے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ “کلین اینڈ گرین پنجاب”کی مہم کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے جبکہ مختلف ڈویژنل ہیڈ کو آرٹرز پر وفاقی و صوبائی وزراء بھی اس میں شریک ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ہر ضلعی ہیڈ کو آرٹر پر ایک لاکھ پودے لگائیں جائیں گے جن میں تعلیمی اداروں کے بچوں کو خصوصی طور پر شامل کیا جا ئے گا ،

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس مہم کو سیاسی فائدے کیلئے نہیں بلکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور شہری سہولتوں کی فراہمی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے جسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ و دیگر افسران نے کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس کے خدو خال پر روشنی ڈالی ،ا نہوں نے بتایا کہ اس مہم میں تمام ضلعی محکموں کو شامل کیا جا رہا ہے جبکہ عام پبلک کی آگاہی کیلئے بھی مہم ڈیزائن کی گئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں افسران و اہلکاران کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں جن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…