منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم ہاؤس میں ایسا کیا ہے؟ کہ منتخب نمائندے وہاں پہنچ کر ووٹرز کو بھول جاتے ہیں؟ پہلی بار وزیراعظم ہاؤس کی ایسی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں ایسا کیا ہے کہ منتخب نمائندے وہاں پہنچ کر ووٹرز کو بھول جاتے ہیں، ایک نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اندر کے تمام مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس نے بھی یہ مناظر دیکھے وہ انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا، اس نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی تین ویڈیوز شیئر کیں،

ان تینوں ویڈیوز میں وزیراعظم ہاؤس کے بیرونی علاقے لان دکھائے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کے داخلی راستے سے لے کر کانفرنس ہالز، راہداری اور وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے نامعلوم شخص نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لان کی ایک ملٹی پل لیئر ہے، ایک وسیع رقبے پر لان کے ساتھ لان جڑے ہوئے ہیں اور انہی لان کے ایک سرے پر ہیلی پیڈ ہے جہاں وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتا ہے، اس کے بعد اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوتے ہوئے سیڑھیاں دکھائیں اور ان پر لگی ہوئی سنہری پٹیاں دکھائیں اور کہا کہ یہ اس لیے لگی ہوئی ہیں کہ وزیراعظم کہیں سلپ ہو کر گر نہ جائیں، پھر اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس کا اندرونی ایریا دکھایا اور رہائش اور ٹی وی لاؤنج اور دیگر ایریا دکھایا جسے آج تک عام آدمی نے نہیں دیکھا ہو گا، اس ویڈیو میں اس شخص نے سابق وزرائے اعظم کی آفیشل میٹنگز کی جگہ اور ہالز بھی دکھائے ۔ لیونگ ایریا دکھایا جہاں ملک کے سابق وزرائے اعظم اپنے مہمانوں کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود کئی میزوں پر بیش قیمتی سینٹر پیس تھے ، ان میں سے ایک چائنہ کی طرف سے دیا گیا بیش قیمتی تاج تھا جو سونے اور بیش قیمتی پتھروں کی مدد سے تیار کیا گیا۔اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس کا گیسٹ روم، فیملی روم اور سابق وزرائے اعظم کا ذاتی کمرہ بھی دکھایا گیا،اس ویڈیو میں ڈائننگ ہالز، ڈرائنگ رومز اور باتھ رومز کے اندرونی مناظربھی دکھائے، جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔اس ویڈیو پرسوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کے فیصلے پر انہیں داد دی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…