بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

وہ ہم سے زیادہ ایماندارنہیں بلکہ ۔۔۔ مغربی ممالک کی ترقی کا راز کیاہے؟ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریٹس سے خطاب میں ملکی ترقی کیلئے کیا کام کرنے کی ہدایت کر دی؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے اور احتساب کے بغیر ملک نہیں بچ سکتا ٗ سیاستدانوں، عوام اور بیوروکریسی نے خود کو بدلنا ہے ٗ اگر خود کو تبدیل نہیں کریں گے تو ترقی نہیں کریں گے، کوئی چیز دنیا میں نا ممکن نہیں ٗ ناممکن کو ممکن بنانے کیلئے انسان کو خود کو بدلنا پڑتا ہے ، وزیراعظم ہاؤس کے چار ہیلی کاپٹر، گاڑیاں

اور بھینسیں بھی نیلام کررہے ہیں، یہ مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے ۔ جمعہ کور سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی پاکستان کو اتنے چیلنجز نہیں تھے جتنے آج ہیں، ہم قرضوں پر ہر روز 6 ارب روپے سود ادا کررہے ہیں، پاکستان پر 30 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں، عوام اور بیوروکریسی نے خود کو بدلنا ہے، اگر خود کو تبدیل نہیں کریں گے تو ترقی نہیں کریں گے، کوئی چیز دنیا میں نا ممکن نہیں ہے، ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے انسان کو خود کو بدلنا پڑتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ملک چلانے کے لیے پیسہ نہیں، ہم نے جو قرضے لیے وہ بجائے بہتری کے لیے ان سے ایسے پروجیکٹ بنائے گئے جو نقصان میں جارہے ہیں، اورنج اور میٹرو منصوبے کے اعدادو شمار کل کابینہ کے اجلاس میں سامنے آئے، ان پروجیکٹ پر قرضے لیے ہوئے ہیں اور سود دے رہے ہیں، اس سے مزید نقصان کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جب سے ملک آزاد ہوا تب سے حکمران طبقے کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوا، گورے نے ہندوستان کے پیسوں سے شاہانہ طرز زندگی اپنایا تھا، ہمارے حکمران طبقے نے غریب کے پیسے پر عیاشی کی گورے کی روایت کو اپنایا، آزادی کے بعد حکومت اور عوام کو ایک ہونا چاہیے تھا لیکن نہیں ہوئے، یہاں جس طرح خرچہ ایک حکمران طبقہ کر رہاہے ایسے کہیں نہیں ہوتا، ہمیں انگریز کے دور کی

سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ بچے گندہ پانی پینے سے مرتے ہیں، زچگی کے دوران بنیادی طبی سہولیات نہ ہونے سے خواتین مر جاتی ہیں، ملک کا تعلیمی نظام بگاڑ دیا گیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم قوم کے ووٹ پرآئے ہوئے ہیں اور ان کے ٹیکس کے پیسے پر بیٹھے ہیں، قومیں چیلنجز سے نکل جاتی ہیں، ہم بحران سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں،

وزیراعظم ہاؤس کے چار ہیلی کاپٹر، گاڑیاں اور بھینسیں بھی نیلام کررہے ہیں، یہ مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے، ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے، قوم کا ایک ایک روپیہ خرچ کرتے وقت سوچیں کہ یہ ان ڈھائی کروڑ بچوں پر لگ سکتا ہے جو اسکول نہیں جاتے۔عمران خان نے کہا کہ احتساب کے بغیر ملک نہیں بچ سکتا، جس سطح کی کرپشن ہے، سارا مسئلہ ہی کرپشن ہے، پیسہ چوری علیحدہ ہوا

لیکن پیسہ چوری کرنے کے لیے جو ادارے تباہ کیے گئے اس نے ملک تباہ کردیا، تیسری دنیا کی وجہ کرپشن ہے، پیسہ چوری کرنے کے لیے ادارے تباہ کیے جاتے ہیں، اگر آج مغرب میں شفافیت ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ ہم سے زیادہ ایماندار ہیں بس ان کے ادارے مضبوط ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے لیے احتساب ضروری ہے، بیوروکریسی کی جو شکایات آئیں اس پر چیئرمین نیب سے بات کی ہے،

انہیں کہا ہے کہ اگر کسی بیوروکریٹ سے تفتیش کرنی ہے تو اس کی تذلیل نہ کی جائے، بیوروکرٹ اگر کام نہیں کرے گا تو ہم جتنی مرضی پالیسی بنائیں کامیاب نہیں ہوں گے، ہم بڑا رسک لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو یقین دلاتا ہے آپ چانس لیں غلطی ہوتی ہے، سب سے زیادہ مجھ سے غلطیاں ہوئیں، غلطی ہونا کوئی بری بات نہیں لیکن پوری طرح کام کریں کوئی غلطی

ہوئی میں ساتھ کھڑا ہوں گا، یقینی بنائیں گے کہ بیوروکریسی پر کوئی دباؤ نہ پڑے، آپ مجھے مجھے پسند کریں نہ کریں کوئی پرواہ نہیں، مجھے صرف کام سے غرض ہے۔عمران خان نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ حکومت کے لیے جلدی جلدی پوسٹنگ ٹرانسفر ہے، بیوروکریسی ریفارمز سے نہ گھبرائے یہ میرٹ کو پروموٹ کرے گی، بیورو کریسی کے تنخواہوں کے اسٹرکچر کا احساس ہے، تسلیم کرتا ہوں

بیوروکریٹ اپنی تنخواہ پر گزارہ نہیں کرسکتے لیکن یہ مشکل وقت برداشت کریں یہ زیادہ دیر تک نہیں ہوتا، دنیا میں کوئی بھی قوم سیدھی اوپر نہیں جاتی، قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، اس وقت ہمارے حالات برے ہیں لیکن ایک طاقت ہے، اگر طرز حکمرانی ٹھیک کرلیں تو یہ قوم تیزی سے اوپر جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کے پاس سرمایہ کاری کے لیے بہت پیسہ ہے

لیکن وہ صرف گورننس کی وجہ سے سرماریہ کاری نہیں کرتے، اگر ہم نے دو سال میں گورننس سسٹم ٹھیک کردیا تو بے فکر ہوجائیں، ملک میں اتنا پیسہ آجائے گاکہ قرضوں کے مسائل تک حل ہوجائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں اسی ملک میں رہا ہوں، جس کی گرمی کی چھٹیاں لندن میں گزری ہوں اور دورے بھی لندن کے ہوں انہیں نہیں پتا ملک میں کتنا پوٹینشل ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…