ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف سے سعودی سفیر کی ملاقات،اہم ترین اعلان کردیاگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /لاہور( این این آئی)شہباز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ میت لیکر آج (جمعہ ) کو لاہور پہنچیں گے اورشام 5بجے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امراء رائے ونڈ میں تدفین کی جائے گی ، نواز شریف نے قریبی رفقاء کے ہمراہ شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ، جاتی امراء میں دوسرے روز بھی تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہااور نواز شریف سے سعودی سفیر ،سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے

تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی جس میں ان کے صاحبزادوں حسن نوازاور حسین نواز، شہباز شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور خاندان کے افراد کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی بھابھی کلثوم نواز کی میت لیکر لاہور روانہ ہو گئے ۔(ن) لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی جاتی امراء میں ادا کی جائے گی اور ان تدفین جاتی امراء رائے ونڈ میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرا ء میں ہوگی۔ گزشتہ روز نوازشریف دیگر رفقاء کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں شریف میڈیکل سٹی پہنچے

جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔بعد ازاں نواز شریف نے اپنے والد محمد شریف اور بھائی عباس شریف کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جاوید مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف تندرست ہیں لیکن انہیں بیگم کی وفات کا بہت صدمہ ہے۔ گزشتہ روز بھی جاتی امراء میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔سعودی سفیرنواف سعید المالکی،سابق صدر مملکت ممنون حسین ،شاہد خاقان عباسی ،

راجہ ظفر الحق ، سردار ایاز صادق ، مولانا فضل الرحمن ، مولانا طارق جمیل ،آفتاب شیر پاؤ ، حاصل بزنجو ،راجہ فاروق حیدر ، میاں افتخار حسین ،حافظ حفیظ الرحمان ، خورشید قصوری ،امیر مقام ، مولانا عبدالغفور حیدری ، احسن اقبال ،خواجہ محمد آصف ،رانا تنویر حسین ،سعد رفیق ، دانیال عزیز ، سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف ، نجم سیٹھی ، میاں عثمان ،پرویز ملک ، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، جاوید لطیف ، منشاء اللہ بٹ ، توصیف شاہ ، غزالی سلیم بٹ، لیاقت بلوچ ، مشاہداللہ خان ،

مشاہد حسین سید ، سابق گورنر سندھ زبیر احمد ، زاہد حامد ،مفتاح اسماعیل ، لارڈ مےئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، ڈاکٹر مختار بھرت ، وحید عالم خان، ملک ریا ض،ملک ندیم کامران اور اکرم درانی سمیت کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نواز شریف اور حمزہ شہباز سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ نواز شریف کے پنڈال میں آنے پر کارکن جذباتی ہو گئے اور انہوں نے نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ خواتین کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی رائیونڈ جاتی امراء پہنچی

تاہم انکی مریم نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی ۔پولیس کی جانب سے جاتی امراء اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈنز بھی تعینات ہیں ۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ روز شریف میڈیکل سٹی اور جاتی امراء کا دورہ کر کے نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا ۔

علاوہ ازیں بیگم کلثوم نواز کی میت کو لاہور ائیر پورٹ سے جاتی امراء لے جانے کیلئے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد میت کو کارگو کمپلیکس میں لے جانے کی بجائے اولڈ ائیر پورٹ سے لایا جائے گا۔ خصوصی ایمبو لینس کے علاوہ ہیلی کاپٹر بھی موجود ہوگا تاہم میت کو بذریعہ سڑک یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امراء رائے ونڈ لے جانا ہے اس کا فیصلہ میت کے ہمراہ آنے والے شریف خاندان کے افراد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…