بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ خان قتل معاملہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک )برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کیس میں وزیراعظم عمران خان سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کیس میں وزیراعظم عمران خان سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ سامعہ شاہد کو 2016 میں جہلم میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔بریڈ فورڈ کی رہائشی 28 سالہ سامعہ اپنے والدین کے گھر جہلم آئی تھی، جہاں جولائی 2016 میں ان کی موت واقع ہوگئی، اہل خانہ کا دعوی تھا کہ سامعہ کو دل کا دورہ پڑا، جو ان کی موت کی وجہ بنا۔تاہم سامعہ کے دوسرے شوہر مختار سید کاظم نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ان کی اہلیہ کو قتل کیا گیا، کیونکہ ان کے سسرال والے اس شادی کے خلاف تھے اور بعدازاں تفتیش کے نتیجے میں سامعہ کے پہلے شوہر چوہدری شکیل نے انہیں گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔اس کیس میں قانونی کارروائی مسلسل التوا کا شکار ہے۔یہی وجہ ہے کہ بریڈ فورڈ ویسٹ سے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اس کیس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ رہی ہیں۔ناز شاہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عمران خان اس معاملے میں مداخلت کرکے یقینی بنائیں کہ ریاست اس کیس کو صحیح طور پر آگے لے کر جائے۔سامعہ کے دوسرے شوہر مختار سید کاظم نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ان کی اہلیہ کو قتل کیا گیا، کیونکہ ان کے سسرال والے اس شادی کے خلاف تھے اور بعدازاں تفتیش کے نتیجے میں سامعہ کے پہلے شوہر چوہدری شکیل نے انہیں گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔اس کیس میں قانونی کارروائی مسلسل التوا کا شکار ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…