جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر پر انحصار ختم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ،معروف پاکستانی ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے تجاویز پیش کر دیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف کے چنگل سے چھٹکارے کے لیے حکومت کو چند تجاویز پیش کی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے اور ہمیں آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کو حکمت عملی کے ذریعے کم کرنا ہو گا۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے تجویز کیا ہے کہ چین کے مختلف شہروں

میں روڈ شو کر کے یوآن میں رقم اٹھائی جا سکتی ہے جسے چین کے ساتھ تجارت میں استعمال کیا جائے تو ڈالر کی ضرورت کم ہو گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بانڈ فلوٹ کیے جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری چیزوں کی درآمد بند کرنے سے مجموعی طور پر 9 سے 10 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق یہ ان کی اپنی رائے ہیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اور اس کا ایجنڈا وزیر خزانہ طے کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…