منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو اہم ترین عہدے سے ہٹادیا گیا،ضیاء الرحمان کس اہم عہدے پر تعینات تھے اور کیا کچھ کرتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات،تحقیقات شروع

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کیخلاف تحقیقات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے ان کیخلاف تحقیقات میں پتا چلایا جائیگاکہ ان کو صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا ٗوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء الرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ٗوہ خوشاب میں ڈی سی بھی تعینات کیے گئے تھے، پتا چلایا جائے گاکہ ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کیسے لگے۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا، ان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائیگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔  وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کیخلاف تحقیقات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…