منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد میں بڑا کریک ڈاؤن،ڈیڑھ درجن غیر قانونی بڑی عمارتیں مسمار،غیر ملکی چینی ریسٹورنٹ کو بھی تمام سامان سمیت مسمار کردیا،زمین کس نے دی؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کشمیر ہائی وے کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن میں متعدد عمارتیں مسمار کردیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد غیرقانونی عمارتیں گرائی جا چکی ہیں۔کشمیر ہائی وے پر قائم مارکیٹس، گاڑیوں کے شو رومز، پیٹرول پمپ مسمار کردیئے گئے۔سیکیورٹی کے پیش نظر سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے 3 ہزار سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔سی ڈی اے حکام نے غیر ملکی چینی ریسٹورنٹ

کو بھی تمام سامان سمیت مسمار کردیا۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ کشمیر ہائی وے پر قبضہ کی گئی زمین اربوں روپے مالیت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کے علاوہ رینجرز کے جوانوں نے بھی آپریشن میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔اس ضمن میں متاثرین نے حکومت سے زمین الاٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ٗان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنائیں مگر راتوں رات زمین الاٹ کرنے والوں کو بھی پکڑیں۔متاثرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں دور دراز سے روز گار کے لیے آنے والے بے روز گار ہو گئے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…