منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

خواجہ سرا کو سر عام چوک میں زندہ جلا دیا گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

ساہیوال(آن لائن)صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں مال منڈی چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر جلائے گئے خواجہ سرا کو ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا‘تاہم جسم زیادہ جھلس جانے کے باعث ڈاکٹروں نے خواجہ سرا کو لاہور منتقل کرنے کا کہا ۔

لیکن لاہور منتقل کرنے سے قبل ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر زندہ جلائے گئے خواجہ سرا کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا تھا۔واقعے کے تحقیقاتی افسر جعفر حسین کا کہنا تھا کہ پولیس نے پاکستان پینل کوڈ ( پی پی سی ) کی دفعہ 74 کے تحت لاش کو بلدیاتی عملے کے حوالے کردیا،جو تدفین کے انتظامات کو دیکھے گا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ تھانہ فتح شیر پولیس اسٹیشن نے واقعے سے متعلق ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کیساتھ ناروا رویہ رکھنے اور ان پر تشدد کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔گزشتہ ماہ اگست میں خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں خواجہ سرا کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔اس واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا سمیرا نے اپنے فلیٹ میں قیام کیا ہوا تھا کہ اس دوران بلال نامی شخص اپنے چچا کے ہمراہ اس گھر میں داخل ہوا اور خواجہ سرا کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار خواجہ سرا کے گھر پہنچے اور اسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔اس واقعے سے چند روز قبل 2 خواجہ سرا کو مبینہ طور پر دوستی ختم کرنے کے معاملے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا اور ان کی لاش کے ٹکڑے کردیے گئے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…