پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ڈیم فنڈ میں امداد کی اپیل، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے بڑی رقم کا اعلان کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیمز کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی اپیل پر دنیا بھر سے مثبت ردعمل بھی آنا شروع ہو گیا ہے، اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین بھی پیچھے نہ رہے، انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے ڈیموں کے فنڈ میں امداد کی اپیل پر پانچ کروڑ روپے عطیے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ جہاں بھی ضرورت پڑی ہم مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی رہنما ڈاکٹر فرحت نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو تعاون کا یقین دلاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ہر وقت اپنے ملک کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں اگر انہیں یقین ہو کہ ان کے پیسے کا استعمال ٹھیک ہو گا وہ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ، لندن میں موجود پاکستانیوں نے بھی اسی عزم کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ عمران خان کی ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل پر اے آر وائی کے صدر سلمان اقبال نے پہل کرتے ہوئے ڈیم فنڈز کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیات جمع کروانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اقبال نے کہا کہ ہمیں ڈیم بنانے کی مہم میں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے، واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں سے ڈیم بنانے کے لیے فنڈز دینے کی اپیل کر دی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ڈیمز پاکستان کے بہت ضروری ہیں، ہمیں اس مقصد کے لیے باہر سے کوئی قرضہ نہیں دے گا، ہمیں اپنے ہی وسائل سے یہ ڈیمز بنانے ہیں، اورسیز پاکستانیوں سمیت سب ڈیمز کے لیے جہاد شروع کریں، ڈیمز بنانے کے لیے آج جہاد شروع کرنا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پاکستان کے پاس صرف تیس دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ڈیم نہ بنائے گئے تو 2025ء میں پاکستان بنجر ہو جائے گا،

پاکستان کو خشک سالی کا سامنا ہو گا، پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی دل کھول کر فنڈز دیں، عمران خان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا اور آپ کا دیا ہوا یہ پیسہ ڈیمز کی تعمیر میں ہی لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہئیں آپ ڈالرز کی صورت میں پیسہ بھیجیں، نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی ہے، اورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکتے ہیں بھیجیں،

اوورسیز پاکستانیز اپنا کردار ادا کریں تو ڈیم پانچ سال میں بن سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد بھیجیں، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں نے آج چیف جسٹس سے ملکر بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے میں مدد کی ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…