جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی اپیل پر فوراً ہی دنیا بھر سے زبردست ردعمل، معروف پاکستانی شخصیت نے ڈیم فنڈ کیلئے کتنے لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا؟ زبردست خبر

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیمز کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی اپیل پر دنیا بھر سے ردعمل بھی آنا شروع ہو گیا، عمران خان کی ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل پر اے آر وائی کے صدر سلمان اقبال نے پہل کرتے ہوئے ڈیم فنڈز کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیات جمع کروانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اقبال نے کہا کہ ہمیں ڈیم بنانے کی مہم میں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے،

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں سے ڈیم بنانے کے لیے فنڈز دینے کی اپیل کر دی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ڈیمز پاکستان کے بہت ضروری ہیں، ہمیں اس مقصد کے لیے باہر سے کوئی قرضہ نہیں دے گا، ہمیں اپنے ہی وسائل سے یہ ڈیمز بنانے ہیں، اورسیز پاکستانیوں سمیت سب ڈیمز کے لیے جہاد شروع کریں، ڈیمز بنانے کے لیے آج جہاد شروع کرنا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پاکستان کے پاس صرف تیس دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، آج پانی کم ہو کر فی کس ہزار کیوسک رہ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ڈیم نہ بنائے گئے تو 2025ء میں پاکستان بنجر ہو جائے گا، پاکستان کو خشک سالی کا سامنا ہو گا، پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی دل کھول کر فنڈز دیں، عمران خان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا اور آپ کا دیا ہوا یہ پیسہ ڈیمز کی تعمیر میں ہی لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہئیں آپ ڈالرز کی صورت میں پیسہ بھیجیں، نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی ہے، اورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکتے ہیں بھیجیں، اوورسیز پاکستانیز اپنا کردار ادا کریں تو ڈیم پانچ سال میں بن سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد بھیجیں، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں نے آج چیف جسٹس سے ملکر بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے میں مدد کی ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…