جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن میں فارود بلاک بننے کی خبریں،ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا، تحریک انصاف کو اہم پیشکش کردی گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے ترجمان ملک احمد خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کا کوئی فارود بلاک نہیں بننے جا رہا ،مسلم لیگ (ن) ہر فورم پرمتحد رہے گی،حکومت بلدیاتی نظام کو مڈ ٹرم کی طرف لے کر جانے کی کوشش کر رہی ہے،تحریک انصاف کو چاہیے ریفارمز اسمبلی میں لے کر آئیں اوران پر بحث کرکے اپوزیشن کو اعتما د میں لیں،

پاکستان تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملک احمد خان نے کہاکہ اجلاس پارٹی کی طرف سے نہیں تھا ،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تمام یونین کونسلوں کے چیئر مینوں نے اپوزیشن لیڈر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے،میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے نمائندوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔بلدیاتی نظام میں کسی صورت تبدیلی نہیں لانے دیں گے ۔ مینڈیٹ ہمارا ہے اگر ایسا ہوا تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔مسودہ آنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں نے اس انتخاب میں حصہ لیا تھا۔اس خواہش کے تابع مینڈیٹ کو مڈ وے چھیننے کا حق کسی کے پاس نہیںیہ ایک غیر قانونی قدم کے زمرے میں آئے گا ۔ا نہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے ریفارمز اسمبلی میں لے کر آئیں اوران پر بحث کرکے اپوزیشن کو اعتما د میں لیں ۔ملک احمدخان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط ہے اس قسم کی افواہوں کی تردید کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کا بلدیاتی نظام اور اس میں تبدیلی کے حوالے سے تصور ٖغلط ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجن پور اور چکوال پٹواریوں کے تبادلوں کے خلاف خط لکھ رہے ہیں۔پٹواریوں کے تبادلے روکنے کی سفارشیں کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج صرف وائس چیئرمینز کی حد تک تھا۔56 فی صد فنڈز کو تمام ڈسٹرکٹس میں بھیجا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی لاعلمی کی انتہا ہے۔1935کا وراثتی ایکٹ ختم ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی والے وارثتی کونسل کو پارلیمنٹ کے ساتھ گڑمڑ کر بیٹھے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ان لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا توآنے والے پیر کو بلدیاتی نمائندے یہاں اکٹھے ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) متحد جماعت ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…