جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب میں تبدیلی آگئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایسے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیاجن سے ہر کوئی گھبراتا ہے،دھماکہ خیز فیصلے

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پلاٹس یا اراضی پر انفرادی قبضے کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بھی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ٹاسک فورس کے قیام سے ایسے شہریوں کو ریلیف مل سکے گا جن کے پلاٹس پر قبضے ہوئے ہیں اوران پلاٹس کے قبضے اصل مالک کو واپس دلانے کیلئے مربوط میکانزم بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ کیا گیاہے۔آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہوگااورقبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی بلاامتیاز اور بلا رو رعایت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کے زیر انتظام 22 پٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی کے طریقہ کارپر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدر آمد کیا جائے اورتمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نیلامی کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کا تمام عمل شفاف اورسپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے میں تعینات لاہور پولیس کی نفری کو تبدیل کیا جائے اورپرانی نفری بدل کر نئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاجائے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشیدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایل ڈی اے کو ایک موثر ادارہ بنائیں گے اورہر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس ،ایل ڈی اے اور متعلقہ ادارے وزیراعظم عمران خان کے عوامی خدمت کے وژن کو مربوط انداز میں آگے بڑھائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مجوزہ پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی جی پی آر اور ڈی جی ایل ڈی اے نے شرکت کی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…