بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

کیا 79 سالہ ریٹائرڈ جج جسٹس افتخار چیمہ نے واقعی 26 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی کر لی ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد اس تصویر کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے رہنما 80سالہ جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ کی 26سالہ لڑکی کیساتھ شادی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے ن لیگ کے رہنما 80سالہ جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ کی 26سالہ لڑکی کیساتھ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار چیمہ

چند کاغذات پر دستخط کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر ان کی دلہن بھی ان کے ساتھ براجمان ہے تاہم اب ان تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور افتخار چیمہ کے بیٹے بیرسٹر عثمان چیمہ میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ان تصاویر کی حقیقت کا پردہ چاک کرتے ہوئے اس مذموم حرکت کا ذمہ داری پی ٹی آئی والوں کو ٹھہرایا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بیرسٹر عثمان چیمہ کا کہنا تھا کہ ” میرے والد کے بارے میں شائع کی گئی تصویر حلقہ کے پی ٹی آئی کے سیاسی یتیموں کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ، میں اپنے پورے خاندان کی طرف سے اس کی بھر پور مذمت کرتاہوں اور یہ مکمل طور پر جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔بیرسٹر عثمان چیمہ کا کہناتھا کہ یہ تصویر دراصل ایک یتیم بچی کی شادی کی ہے جس میں میرے والد بطور ایم این اے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ، اس موقع پر انہوں نے یتیم بچی کی مالی امداد بھی کی ، شکست خوردہ عناصر نے یہ مذموم حرکت 2016 کے ضمنی الیکشن میں بھی کی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر سے اپنی شکست کا غم بھلانے کیلئے انہوں نے وہی گندہ راستہ اپنا یاہے ۔ اس طرح کی حرکتیں ان کی گندی ذہنیت و تربیت کی عکاسی کرتی ہیں ۔انہوں نے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس بے بنیاد مہم کو شروع کرنے اور اس کو پھیلانے والے ہیں ، ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے سائبر ونگ کو درخواست دیدی ہے ، جن اخبارات نے یہ خبر چھاپی اور ٹی وی چینل نے بغیر تصدیق کے چلائی ہے ،ان کے خلاف بھی ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرنے کیلئے لیگل ٹیم کو ہدایت کر دی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…