منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈین نژاد پاکستانی تاجر وزیراعظم عمران خان پر مہربان کپتان کے دیوانے نے ہیلی کاپٹر گفٹ کرنے کیساتھ مزید کیا اعلان کر دیا؟

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر نے عمران خان کو ہیلی کاپٹر گفت کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر نے عمران خان کو ہیلی کاپٹر گفٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم ہائوس سے بنی گالا اپنی رہائش گاہ پر جانے کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ چند روز پہلے میڈیا پر سامنے آیا

تو اس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ہیلی کاپٹر کے فی کلومیٹر اخراجات 55روپے بتا دئیے جس پر انہیں سیاسی، صحافتی و عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ایسے میں کپتان کے دیوانے پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر خالد ملک سامنے آئے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے ویڈیو پیغام میں اپنا تعارف اور بیک گرائونڈ بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ عمران خان کو ہیلی کاپٹر گفٹ کرنا چاہتے ہیں۔ خالد ملک کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 16برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں اور کاروبار کرتے ہیں اور ان کو کاروباری سلسلے میں مختلف ممالک اور کمیونٹیز کے افراد کے ساتھ ملنا پڑتا ہے اور گفت و شنید کے دوران ہر کوئی اپنے ملک کے حوالے سے بات کرتا ہے اور جب ہم پاکستان سے متعلق بات کرتے ہیں تو پاکستان کے حالات کا تذکرہ سامنے آنے پر ہمیں سخت تکلیف ہوتی ہے اور یہ بیرون ملک ہر پاکستانی کیلئے تکلیف کا باعث ہے ۔ خالد ملک نے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر اہم موضوعات کے بجائے ملک کی ترقی اور بھلائی پر توجہ دیں۔ ملک میں تبدیلی آرہی ہے اور ایسے میں پاکستانی قوم کو غیر اہم موضوعات میں مصروف کیا جارہا ہے۔ میں بطور محب الوطن پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر ، فیول اور اس کی مرمت کی آفر کرتا ہوں۔اور اس کے بعد میں یہ امید رکھوں گا کہ اس طرح کے غیر اہم موضوعات پاکستان میں زیر بحث

نہ ہوں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خالد ملک کا کہنا تھا کہ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔پچھلے دنوں سے پاکستانی میڈیا میں جو تنقید چل رہی ہے اسے سن اوورسیز پاکستانیوں کو بہت افسوس ہوتاہے۔اگر مسئلہ ہیلی کاپٹر کا ہے تو میں یہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔عمران خان کے آفس سے رابطہ کئے جانے پر وزیراعظم کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے جو بھی ہیلی کاپٹر موزوںہو گا وہ انہیں ایک دو ماہ میں پاکستان ڈلیورکر دیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…