جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع ،ان کے ساتھ اور کون آرہاہے؟پاکستان میں کیا سلوک کیاجائے گا؟بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے (آج) بدھ کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے ، جس کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ بدھ کی سہ پہر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور

اہم ملاقاتیں کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے۔وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔امریکا کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کو بڑھاوا دینے میں پاکستان کا اہم کردارہے۔تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دیکر مسترد کردیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…