اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عارف علوی کی کامیابی پر شیلڈ آصف زرداری کو ملے گی ن لیگ والے پیپلزپارٹی پر پھٹ پڑے

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی کامیابی پر شیلڈ آصف علی زرداری کو ملے گی ،پیپلز پارٹی نے مشاورت کیے بغیر اعتزاز احسن کا نام دیا ،انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کا ایک موقع تھا جس کو خراب کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ملک محمد احمد خان نے

صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کے لئے پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم تھا کہ وہ ایک متنازع شخص کو امیدوار بنارہے ہیں۔صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی کامیابی کے ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے ووٹ زیادہ ہیں لہٰذا وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار آپ کا ہوگا۔انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کا ایک موقع تھا، جس کو خراب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی فرینڈلی اپوزیشن ہے، آج پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن بن گئی ہے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ڈانڈے نجانے کہاں کہاں جاکے ملتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عارف علوی بھلے آدمی ہیں ان کی قدر کرتا ہوں، لیکن آصف علی زرداری کا رویہ ناقابل فہم ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی پر شیلڈ زرداری صاحب کو ملے گی۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کسی معاملے پر اکھٹی ہوسکتی ہے یہ ضرور نہیں کہ ہر چیز پر ہی متفق ہو،پیپلز پارٹی نے اعتماد میں لئے بغیر ااعتزاز احسن کا نام بطور صدر دیا،ہمارے اعزاز احسن کے

حوالے سے کچھ تحفظات تھے جو دور نہیں کیے گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے چند دنوں میں حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کو سیاسی تاثر سے پاک کرنے کے دعوے پاکپتن معاملے کے بعد سب کے سامنے آگئے ہیں ، جس پر چیف جسٹس صاحب کو از خود نوٹس لینا پڑا ،عمران کان کی جانب سے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے سیاسی تھے،دیکھتیں ہیں کہ وہ 100دن میں کیا کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…