اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے ان بچوں کے حال پررحم کھاؤ، جن کومریم نواز پڑھائیں گی، یہ وہی خاتون ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے پتہ نہیں کہاں سے نکال لاتے ہیں، قدم قدم پرجھوٹ، عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کروانا، مریم نواز کا بطور طالبعلم کیریئربھی
بڑا مایوس کن رہا ہے۔زبردستی میڈیکل کالج میں گھسنا پھر ادھر سے چھوڑ جاناکبھی کچھ کہنا کبھی کچھ کہنا،انہوں نے صدارتی الیکشن سے متعلق کہا کہ جن کو عوام نے مسترد کردیا ان کوچاہیے کہ لوگوں کی جان چھوڑ دیں۔ اعتزاز احسن اور عار ف علوی کی طرف آئیں تومجھے بڑا اچھا شگون لگا۔کہ ہم کودوبرائیوں میں سے ایک کا انتخاب نہیں کرنا پڑ رہا بلکہ دو اچھائیوں میں ایک کا انتخاب کیا جائیگا۔