منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

بات چیت کے ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے، اب امریکی وزیرخارجہ پاکستان آئے تو اس کے ساتھ یہ کام کرنا، رضا ربانی نے عمران خان کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کو ان سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات پروٹوکول کیخلاف ہے،وزیراعظم اور امریکی وزیرخارجہ کی بات چیت کے ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات

نہیں کرنی چاہئے،امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کیخلاف ہے لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانس کرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانس کرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ سے کوئی امداد نہیں لے رہا بلکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…