منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

اب بدلے گا پنجاب۔۔۔! تحریک انصاف کے پنجاب سے متوقع وزیراعلیٰ راجہ یاسر ہمایوں نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے متوقع وزیراعلیٰ راجا یاسر نے پنجاب کو بدلنے کے لیے اپنی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے، راجہ یاسر ہمایوں نے تعلیم، صحت، تھانہ کلچر اور توانائی کے شعبوں میں انقلاب لانے کا عندیہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ چکوال سے منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا اعلان جمعرات کے روز کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کا نام بھی فائنل کر لیا ہے، عمران خان نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں کو پنجاب کا اگلا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔راجہ یاسر انتہائی اچھی شہرت کے حامل نوجوان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ رہنما ہیں، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اپنی عملی سیاست کا آغاز 2013ء کے عام انتخابات سے صرف تین ماہ قبل کیا اور قومی اسمبلی کے حلقے حلقہ این اے 64 سے 48 ہزار ووٹ لے کر سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان کردیں گے۔متوقع وزیراعلیٰ پنجاب راجہ یاسر نے اپنی حکومتی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ جب تک اچھی تعلیم نہیں ہوگی اس وقت تک آپ ترقی نہیں کر سکتے اگر آج بھارت یہاں پہنچا ہے تو اس لیے کہ اس نے اپنی تعلیمی بنیادوں کو مضبوط بنایا ہے۔ راجہ یاسر نے کہا کہ آئی ٹی کو مضبوط نہ بناتے اپنی سکول ایجوکیشن کو بہتر نہ کرتے تو شاید کبھی بھی اس سمت نہ آتے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا قدم سستی توانائی کو حاصل کرنا ہے، ہم نے 60ء کی دہائی کے بعد کوئی ڈیم نہیں بتایا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر توانائی نہیں ہو گی تو ہماری صنعت کبھی ترقی نہ کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک دیہی حلقے سے ہے اور میں یہ جانتا ہوں کہ تھانہ کلچر کس طرح ہمارے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے، اس کلچر سے اب لوگوں کی جان چھڑانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نمائشی کام بعد میں کرنا ہوں گے پہلے بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ راجہ یاسر نے کہا کہ سیاستدان اور لیڈر میں یہی فرق ہے کہ سیاستدان الیکشن کا سوچتا ہے اور لیڈر آنے والی نسلوں کا سوچتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…