جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

کئی دہائیوں سے بیرون ملک مقیم عمران خان کامداح اپنے تمام اثاثے فروخت کرکے خصوصی گاڑی میں 9 ہزار کلومیٹر سے زائد سفر کرکے پاکستان پہنچ گیا

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے واضح امکانات کے ساتھ ہی کئی دہائیوں سے بیرون ملک مقیم عمران خان کا مداح واپس پاکستان لوٹ آیا۔گزشتہ 30 سال سے اسپین میں مقیم پاکستانی نژاد انور خان اپنا سب کچھ بیچ کر کئی ہزار کلومیٹر کا سفر بذریعہ سڑک طے کرکے پاکستان پہنچے

جنہیں امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی آئیگی ٗ64 سالہ انور خان 80 کی دہائی میں روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سعودی عرب گئے اور پھر اسپین منتقل ہوگئے لیکن جیسے ہی انہیں پی ٹی آئی کی حکومت کی نوید ملی، انہوں نے سب کچھ فروخت کرکے پاکستان کی راہ لی اور خصوصی گاڑی میں سڑک کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔انور خان کے بقول پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے اور جو پاکستانی باہر ہوتے ہیں، وہ اس حوالے سے زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے یہ طریقہ اپنایا لیکن اس کا مقصد پاکستان میں امن لانا اور آنے والی خوشحالی کی نوید دینا ہے۔انور خان کے مطابق میں نے 9 ہزار کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا، میں نے اپنا گھر بیچ دیا، یہ عارضی نہیں بلکہ مستقل ہے۔آخر میں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کی وہ عمران خان کو کام کرنے دیں، اگر عمران خان نے ڈلیور نہیں کیا تو ہم سب اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہوں گے لیکن مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہ کریں۔  پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے واضح امکانات کے ساتھ ہی کئی دہائیوں سے بیرون ملک مقیم عمران خان کا مداح واپس پاکستان لوٹ آیا۔گزشتہ 30 سال سے اسپین میں مقیم پاکستانی نژاد انور خان اپنا سب کچھ بیچ کر کئی ہزار کلومیٹر کا سفر بذریعہ سڑک طے کرکے پاکستان پہنچے جنہیں امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی آئیگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…