جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کو موقع دے رہے ہیں ،صرف کتنے دنوں میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے،پیپلزپارٹی کا حیرت انگیز اعلان

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھرچیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے، عمران خان کو موقع دے رہے ہیں کہ لوگوں سے کیے گئے وعدے 100 دنوں میں پورے کریں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے

اور پارلیمنٹ میں جاکرسیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے۔ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ2018 کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس انتخابات کو مسترد کرتی ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ لوگوں سے کیے گئے وعدے 100 دنوں میں پورے کریں، ملکی مسائل کو درست کریں جب کہ ہم ہر مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف خاموش احتجاج ہوگا۔قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سسٹم کیلئے خطرہ نہیں بننا چاہتے، تاہم ملک کوسنجیدہ چیلنج درپیش ہیں۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے سو روزہ پروگرام پر عمل کریں ٗ انہیں حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے۔  پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھرچیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے، عمران خان کو موقع دے رہے ہیں کہ لوگوں سے کیے گئے وعدے 100 دنوں میں پورے کریں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے اور پارلیمنٹ میں جاکرسیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…