جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کو ایرانی صدر حسن روحانی کا ٹیلیفون، پاک ایران تعلقات، بڑی پیشکش کردی،’’کپتان‘‘ کا فوری ردعمل، رضامندی کا اظہار کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے، انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارت خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔ بدھ کو ایران کے صدر حسن روحانی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا جس میں پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسائے ہی نہیں ،مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں۔ انہوں

نے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں۔ ایرانی صدر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ایرانی صدر کی دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید تحریک کا بھی خواہشمند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…