جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ایک سال قید کی سزا معطل کرنے کیلئے دائر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ،بڑا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست ترمیم کے ساتھ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ایک سال قید کی سزا معطل کرنے کیلئے دائر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 174 صفحات کے عدالتی فیصلے میں ان کے موکل کے خلاف صرف ایک لائن لکھی گئی جس میں سزا سنائی گئی ہے۔ان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل سمیت تمام ملزمان کو عدالت نے کرپشن سے متعلق نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے فور سے بری کر دیا تاہم دیگر دفعات کے تحت سزا سنائی گئی۔احتساب عدالت نے فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے کی گواہی پر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے کے الزام پر سنائی حالانکہ فورنزک ایکسپرٹ نے خود تسلیم کیا کہ 2005میں کیلبری فونٹ موجود تھااور وہ بھی ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کر چکا ہے۔ جیرمی فری مین نے جے آئی ٹی کے کوئسٹ سالسٹر کو ٹرسٹ ڈیڈ کی تصدیق کی ۔جسٹس عامر فاروق نے کہا ابھی میرٹس پر بات نہ کریں تو بہتر ہے ٗڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اعتراض اٹھایا کہ اپیل سماعت کیلئے مقرر ہونے پر سزا معطلی کی درخواست غیر موثر ہوجاتی ہے۔عدالت نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی توجہ دلائی کہ ان کی درخواست میں احتساب عدالت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا ٗ آپ کی بنیادی استدعا ہی احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی ہے۔  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست ترمیم کے ساتھ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ایک سال قید کی سزا معطل کرنے کیلئے دائر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…