جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

عثمان ڈار بمقابلہ خواجہ آصف، این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا،اہم سیاسی جماعت کا جشن

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عثمان ڈار نے ایڈوکیٹ انیس ہاشمی کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سیالکوٹ این اے 73 سے انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہا، ریٹرنگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ خواجہ آصف سے صرف 1406 وٹوں سے شکست ہوئی، ریٹرنگ افسر کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا، عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم صادر کرے۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دیدی ۔واضح رہے کہ این اے 73سے (ن) لیگ کے خواجہ آصف 1406 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ن لیگ کے کارکنوں کا جشن شروع ہوگیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔  لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…