پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دینے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 106 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار نثار جٹ کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے

نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں این اے 106 پر رانا ثنا اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار کو شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…