پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

جسٹس شوکت عزیز صدیقی ان ایکشن سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ، دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے لئے ایف آئی اے اور وزارتِ قانون کو 4 ستمبر تک مہلت دے دی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔ ایف آئی اے اور وزارتِ قانون کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت جسٹس شوکت صدیقی نے ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ

عدالتی حکم کے باوجود ٹوئٹر حکام کو خط کیوں نہیں لکھا گیا؟۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کی دلچسپی صرف پیسے کے لین دین میں ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا تو نوکری بچانے کے لئے فوری جعلی اکائونٹس ٹریس کر لیے، اس کیس میں ایف آئی اے کا کردار روایتی سا ہے، آئندہ سماعت تک عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹری قانون کو توہین عدالت نوٹس جاری کریں گے، عدالت نے ٹویٹر سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لئے 4 ستمبرکی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…