جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان نے پہلے ہی دن مجھے کہا تھا کہ۔۔ میری طبیعت جنگجوانہ ہے ، ڈی جی خان کے طاقتور لغاری خاندان کو شکست دینے والی زرتاج گل وزیر نے ایسا اعلان کر دیا کہ کپتان بھی حیرن رہ جائینگے

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں منافق اور بزدل نہیں، سسٹم تبدیل کرنے کیلئے باہر نکل کر آئی ہوں، پاکستان تبدیل کرنے میں حصہ ڈالوں گی، قبائلی ہونے کی وجہ سے میری طبیعت جنگجوانہ ہے، عمران خان نے پہلے ہی دن مجھے کہا تھا کہ بہت بہادرہو آگے جاسکتی ہوڈیرہ غازی خان کے طاقتور لغاری خاندان کو الیکشن میں شکست دینے والی پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے عمران خان

کے مشن کو اپنا مشن قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی خان کے طاقتور لغاری خاندان کو الیکشن میں شکست دینے والی پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ میں منافق اور بزدل نہیں، سسٹم تبدیل کرنے کیلئے باہر نکل کر آئی ہوں، پاکستان تبدیل کرنے میں حصہ ڈالوں گی۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھی رانی آگئی۔ آدھے سے زیادہ ووٹ مجھے تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیر غریب میں فرق نہیں ہوتا، ذہانت کی وجہ سے انسان آگے جاتا ہے،میں نے مورثی سیاست کو شکست دی،میں بتانا چاہتی تھی کہ خواتین بھی مردوں کی طرح نکل سکتی ہیں۔زرتاج گل وزیر کا مزید کہنا ہے کہ فاٹاکےلوگ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن انکی خدمات کو تسلیم نہیں کیاجاتا،وزیر ستان اور جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی ہونے کی وجہ سے میری طبیعت جنگجوانہ ہے، لوگ میراجذبہ دیکھ کر اپنی بیٹیوں کےنام زرتاج گل وزیر رکھتے ہیں،عمران خان کےناقدین عمران خان کو نہیں جانتے، جبکہ میں انہیں شروع دن سے بطور لیڈر جانتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے متعلق مزید کہا کہ عمران خان انتہائی سادہ ،دور اندیش لیڈر ہیں، انہوں نے مجھے پہلے دن ہی کہا کہ بہت بہادرہو آگے جاسکتی ہو۔زرتاج گل وزیر

کا کہنا ہے کہ عمران خان سادہ ہیں، پاکستان کےایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے،وہ نہ جھکتے ہیں، نہ بکتے ہیں، وہ کرپٹ نہیں، نہ کرپشن کرنے دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں کامیابی سے مخلوط حکومت چلائی، اپنے حلقے کے حوالے سے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں خود ڈرائیو کر کے گلی محلے کی صورت حال دیکھوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…