ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اتحاد کے اعلان کے بعد بھی لڑائی جاری، ایم کیو ایم کے اہم رہنما تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار کیخلاف ہائیکورٹ پہنچ گئے، انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار محمد اسلم کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ اشتہاری ملزم اور تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 254 سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد اسلم کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ محمد اسلم عدالت سے اشتہاری ہیں، کراچی کی کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کی عدالت محمد اسلم کو اشتہاری قرار دے چکی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ این اے 254 سے محمد اسلم کی کامیابی کو

کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد اسلم کے اشتہاری ہونے سے متعلق دستاویزات کو درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی حلقہ این اے 254 سے اسلم خان کے مدمقابل ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار شیخ صلاح الدین عدالتی فیصلہ لے کر ریٹرننگ آفس پہنچ گئے تھے کسٹم کورٹ کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ اسلم خان اسمگنگ کے کیس میں مفرور تھا، 29 اکتوبر1997 کو کسٹم کورٹ نے اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا، اسلم خان نے انتخابی دستاویزات میں حقائق چھپائے اس لئے وہ صادق و امین نہیں رہے، الیکشن کمیشن اسلم خان کونااہل قرار دے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…