جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مودی کا عمران کو فون آنے کے کچھ دنوں بعد دیامر میں دہشت گردی کپتان کو جب سازش کا پتہ چلا تو ان کا کیا ردعمل تھا، سرینگر سے بنی گالا کیا پیغامات آئے ہیں، عمران خان نے حامد میر کو ملاقات میں کیا بات بتائی؟

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی ، تجزیہ کار حامد میراپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ 25جولائی 2018ء کے انتخابات کا ہنگامہ ختم ہونے کے دس روز بعد عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی تو وہ بڑے مطمئن، پرسکون لیکن پرعزم دکھائی دے رہے تھے ۔ملاقات کے دوران ان کے دفتر میں ہم دونوں کے علاوہ شیرو بھی موجود تھا لیکن شیرو ایک طرف

زمین پر پڑا بے فکری کی نیند میں کھویا ہوا تھا ۔شاید اسے نہیں پتہ کہ کچھ دن بعد وہ بنی گالہ کے پرفضا مقام سے اسلام آباد کی منسٹرز کالونی کے کسی ایسے گھر میں منتقل کر دیا جائے گا جو کہنے کو تو پرائم منسٹر ہائوس ہو گا لیکن وہاں بھاگ دوڑ کیلئے اسے کھلا میدان نہیں ملے گا۔عمران خان سے بہت سی باتیں ہوئیں لیکن یہ آف دی ریکارڈ تھیں ۔وہ میرے ساتھ اس زمانے کی باتیں کرتے رہے جب وہ قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے واحد رکن تھے اور پرویز مشرف ٹی وی چینلز پر انکی شکل دیکھ کر غصے میں آ جایا کرتے تھے۔ہماری گفتگو میں سیاست و صحافت کی کئی اہم شخصیات کا ذکر آتا رہا لیکن عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری سمیت کسی کے خلاف کوئی گفتگو نہیں کی۔ وہ مثبت باتیں کر رہے تھے میں نے انہیں بتایا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد انکی تقریر میں مسئلہ کشمیر کے ذکر پر سرینگر سے شکریئے کے پیغامات آئے ہیں وہاں کے لوگ بہت خوش ہیں لیکن نئی دہلی خوش نہیں نریندر مودی کی طرف سے مبارکباد کا فون آنے کے کچھ دنوں بعد دیامر میں دہشت گردی کے واقعات گہری سازش کا نتیجہ ہیں ۔دیامر کے علاقے چلاس میں اسکولوں پر حملے کے واقعات پر عمران خان کو بھی بہت تشویش تھی انہیں یہ بھی بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں ڈیم اور کچھ ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کے بعد سازشیں شروع ہو چکی ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد آپ کو ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے اور پانی کی کمی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے ۔انتخابی مہم میں مصروف رہنے کے باعث عمران خان کو سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے گئے ڈیم فنڈ کے متعلق زیادہ تفصیلات کا پتہ نہیں تھا جب میں نے کچھ تفصیل بتائی تو عمران خان نے کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…