جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

چاند گرہن کے خطرناک اثرات، نئی حکومت کے ساتھ اب کیا ہوگا؟عمران خان پر بنگلہ دیش اور بھارت سے کالے جادوکے119وار کئے گئے ،مریم نواز خطرناک ،حمزہ کے ستارے روشننجومی پروفیسر فضل کریم نے حیرت انگیزدعوے کردیئے

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی))معروف ماہر فلکیات اور دنیا کے سب سے بڑے نجومی پروفیسر فضل کریم خان جن کی اب تک سینکڑوں پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں انہوں نے اپنی تازہ ترین پیش گوئیوں میں کہا ہے عمران خان ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے ‘ پروفیسر فضل کریم خان نے عمران کے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی پہلی بار 1987ء میں کی تھی‘

اس کے بعد بھی وہ متعدد بار پیش گوئیاں کرتے رہے مگر 2013کے الیکشن میں انہوں نے کہا تھا اس بار عمران وزیراعظم نہیں بن سکیں گے‘ انہوں نے کہا پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی مگر نئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی‘مضبوط اپوزیشن حکومت کو ناکام کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جس میں وہ کامیاب رہے گی جس کے بعد اپوزیشن اپنا وزیراعظم لائے گی‘اگر دوبارہ الیکشن بھی کرائے جائیں تو پارٹیوں کی پوزیشن یہی رہے گی‘ اتوار کو پروفیسر فضل کریم خان کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زائچہ کے مطابق انتخابات کو لندن سے ہیک کیا گیا‘وہاں کے کسی شہری نے نئی تکنیک ایجاد کی ہے جس کی مدد سے رزلٹ لندن سے ہی تجرباتی طور پر تبدیل کئے گئے ‘اس میں حکومت ‘کوئی ایجنسی یا الیکشن کمیشن ملوث نہیں ہے‘انہوں نے کہا چاند گرہن کے اثرات خطرناک ہوں گے‘انہوں نے کہا ہے عمران خان پربنگلہ دیش اور بھارت سے کالے جادوکے119وارکرائے گئے ہیں‘ان کا توڑ نہ کرایا گیا تو حکومت کو بہت زیادہ خطرہ ہوگا‘انہوں نے کہا نوازشریف کی جان کو جیل میں خطرہ ہے‘انہیں ابھی مزید ریفرنسز میں سزا ہوگی‘حمزہ شہباز کے ستارے روشن ہیں‘شہباز شریف جیل چلے جائیں گے‘انہوں نے کہا چند سال بعد مریم نواز سب کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوں گی وہ جیل سے باہرآ جائیں گی اور ٹاپ کی سیاستدان بنیں گی‘پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے پنجاب کے وزیراعلی کا نام اے‘ایچ‘آئی اور ایم سے شروع ہوگا‘

انہوں نے کہا زائچہ کے مطابق عمران خان کی موجودہ شادی بھی کامیاب ہوتی نظرنہیں آرہی ہے‘جمائما واپس آ جائیں گی‘انہو ں نے کہا عمران کی وزارت عظمی کے دوران اگر انڈیا کی جانب سے حملہ کیا گیا اور انڈیا نے اگر ایک گولہ چلایا تو عمران خان جنگ کا حکم دے سکتے ہیں وہ ایک گولہ کے جواب میں کئی گولے داغنے کاحکم دیں گے جس سے انڈیا ڈر جائے گا‘

انہوں نے کہا کلثوم نوازشریف کی زندگی کو بھی خطرہ ہے‘پروفیسر فضل کریم خان نے سابق صدر جنرل(ر)ضیا الحق کا زائچہ بنایا تھا کیونکہ ضیا الحق کاکہنا تھا ہاتھ دکھانا گناہ ہے‘ضیا الحق نے پوچھا تھا کیا وہ شہید ہو ں گے جس کے جواب میں پروفیسر فضل کریم خان نے کہا تھا آپ کی شہادت فضاء میں ہوگی‘پروفیسر فضل کریم اس سے پہلے جو کامیاب پیش گوئیاں کرچکے ہیں ان میں نوازشریف کی پہلی حکومت ختم ہونا اور پھر عرب شہزادے کی جان سے انہیں رہا کراکے لے جانا شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…