پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں،اقتدار میں آنے کے بعد کیا کروں گا؟ عمران خان نے قابل تحسین اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ملیحہ لودھی نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیاا ور عالمی امور پر

پاکستان کے کردارسے متعلق بتایا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں تاہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے اس دیرینہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔دریں اثناء پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کشمیر کی عالمی حیثیت اجاگر کرے گی، کشمیر کے لئے روایتی نہیں، جرات مندانہ اقدام کریں گے،اتوار کو چودھری سرورنے ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا عمل عالمی برادی کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطہ میں امن کا خواب حقیقیت نہیں بن سکتا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لئے روایتی نہیں، جرات مندانہ اقدام کریں گے، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن بات چیت کشمیر پر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد خالصتا حق خود ارادیت کے اصول پر ہے، بھارتی افواج سے کشمیری عوام کی نفرت مودی سرکار کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…