جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تمام امیدیں دم توڑ گئیں ،عمران خان نے شیخ رشید کو کیا چیز دینے سے صاف انکار کر دیا؟ اب تک کی بڑی خبر آ گئی

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر شیخ رشید احمد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی نشست این اے 60 پر اپنے بھتیجے کو نامزد کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے ٹی آئی کے ورکرز اور رہنماؤں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت نے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے

عمر قید کی سزا سنائی جس کے بعد حنیف عباسی کسی بھی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد این اے 60 پر انتخابات کا عمل معطل کردیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ شیخ رشید نے این اے 60 پر اپنے بھتیجے کو کھڑا کرنا چاہتے تھے اور اس ضمن میں عمران خان سے بھی ملاقات کی تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ نے واضح کردیا تھا کہ پارٹی ورکرز کو نشست کیلئے پہلا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو نشست دینے پر سخت غم و غصہ ہے، پی ٹی آئی اور اے ایم ایل کے مابین تحفظات ہیں لیکن اگر شیخ رشید کو عمران خان کی حمایت حاصل بھی ہو جائے تو ورکرز اس بات کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔خیال رہے کہ شیخ رشید شفیق راول ٹاؤن کے سابق ناظم ہیں اور ضمنی انتخابات 2002 میں حنیف عباسی سے شکست کھائی تھی، تب وہ ایم ایم اے کے انتخابی امیدوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ شیخ رشید دوبارہ انہیں نشست دینے پر مصر ہیں، شیخ رشید اپنے بھتیجے کو میئر بنا چاہتے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) نے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی 46 میں سے 40 نشستیں پر کامیابی حاصل کی۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا جس میں ڈسپلنری کمیٹی کے ممبر ٹیپو سلطان بھی شامل ہیں تاکہ وہ عمران خان اور عامر کیانی سے اس مسئلے پر بات کریں اور ان ورکز کو ٹکٹ تفویض کریں جنہوں نے پارلمنٹ ہاؤس کے سامنے 2014 میں دھرنے میں برابر شریک رہے۔

انہوںنے کہاکہ پی پی 11 میں بھی شیخ رشید کی حمایتی امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا جس پر پارٹی ورکرز نے اپنے تحفطات کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اب وہ دوبارہ کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں یا پھر مقامی امور پر دخل اندازی سے گریز کریں اور پارٹی قیادت کو فیصلے کرنے دیں۔

پی ٹی آئی کے سٹی صدر اعجاز احمد نے بتایا کہ وہ پارٹی کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، پارٹی این اے 60 میں اپنا امیدوار پیش کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کے جیت جانے کے بعد شمولیت اختیار کرنے والوں کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…