منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیاگیا،تیاریاں مکمل

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے زیر اہتمام دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف آج بروز اتوار ورسک روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس سے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر مشتاق احمد خان ، ضلعی صدر صابرحسین اعوان ، حاجی غلام علی ، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا خیر البشر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان محمد اقبال کے مطابق آج احتجاجی دھرنا ہوگا جب کہ کل بروز پیر دفتر جماعت اسلامی پشاور نشتر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی

جس میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں دھاندلی زدہ اور بوگس انتخابات کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ،دریں اثناء جمعیت علماء اسلام پشاورنے گرینڈالائنس کے فیصلوں پرعملدرآمدکرتے ہوئے الیکشن کے نام پرسلیکشن اورجعلسازی کیخلاف شیڈول کے مطابق بھرپورمہم چلانے کا اعلان کیاہے،یہ فیصلہ جے یوآئی پشاورکی مجلس عاملہ ،امراء ونظماء اور قومی و صوبائی اسمبلی کے سابق امیدواروں کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا،صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ضلعی امیرمولانا خیرالبشرنے کی،اجلاس میں سینیٹرحاجی غلام علی،مولاناامان اللہ حقانی،مولانا سعیدجان،مولانا حسین احمدمدنی ایڈوکیٹ،آصف اقبال داؤدزئی،مفتی طلامحمد،خالدوقارچمکنی،مولاناسمیع اللہ جان فاروقی،عبیداللہ انور ایڈوکیٹ،قاری محمدعاصم،مولانااحمدعلی درویش،عظمت علی مہمند،حاجی تحسین اللہ،مولانا احمدعلی علوی سمیت دیگرنے شرکت کی،اجلاس میں ضلع پشاورکی سطح پر 2018کے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی اورصورتحال کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں طے پایاکہ پانچ اگست کوورسک روڈپراحتجاجی مظاہرکیاجائیگااورچھ اگست کوآل پارٹیزکانفرنس ہوگی،جس میں شامل تمام جماعتوں کی مشاورت سے اہم فیصلے کئے جائینگے،آٹھ اگست کوالیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا،ضلعی امیرنے اس بابت پی کے تنظیموں،قومی وصوبائی اسمبلی کے سابق امیدواروں کوہدایت جاری کیں کہ مذکورہ پروگراموں میں اپنی شرکت کویقینی بنائے،

اجلاس میں الیکشن کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کامطالبہ کیاگیا،اجلاس میں طے پایاکہ ملک بھرمیں دوبارہ ازسرنو صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا،اجلاس میں انتخابات کے دوران دھاندلی کوملک کیخلاف سنگین سازش قراردیتے ہوئے کہاگیاکہ جعلسازی سے وزیراعظم منتخب کرنے سے ملکی مسائل ہرگز حل نہیں ہوسکتے۔عام انتخابات 2018میں عوام مینڈیٹ کے خون اور ورسک روڈکے مکینوں پرظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام عظیم الشان احتجاجی جلسے کاانعقاد کیا جائیگا،

جلسہ آج بروز اتوار پانچ بجے چہل غازبابا ورسک روڈپر منعقد ہوگا، امیر پی کے 66قاری محمداسحاق اورامیرپی کے67مسکین شاہ کے مطابق جلسہ سے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان، جماعت اسلامی کے صوبائی صدر سینیٹر مشتاق احمد خان، جے یوآئی کے مرکزی رہنماحاجی غلام علی، آصف اقبال داودزئی، حافظ عشمت اوردیگرخطاب کرینگے،جس کا مقصد 25جولائی کوانتخابات میں دھاندلی اور ورسک روڈکے عوام پر 24گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ملسط کرنے کیخلاف آواز بلندکرناہے،متحدہ مجلس عمل پی کے 66,67،کے اراکین ودیگرتمام جماعتی کارکنوں اورعوام سے بھرپورشرکت کی استدعاکی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…