ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اچانک بہت بڑا اضافہ کردیاگیا،ارکان کو اب ہر ماہ کتنے لاکھ روپے ملیں گے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے سابقہ اسمبلی کے فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ارکان اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ سابقہ اسمبلی نے کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق تنخواہوں اور الانسز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ارکان کو ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی تنخواہ ملے گی۔ 50 ہزار روپے تنخواہ جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے الانسز ملیں گے۔دستاویزات کے مطابق ہر منتخب ایم پی اے کو 45 ہزار روپے ہاؤس رینٹ الاؤنس، 10 ہزار روپے موبائل اور اخراجاتی الاؤنس، 15 ہزار روپے آفس مین ٹیننس، گیس اور بجلی کے بل کی مد میں ملیں گے۔ارکان سندھ اسمبلی کو سفری الانس کی مد میں 2 لاکھ روپے بھی سالانہ ملیں گے جبکہ ہر سال ڈیڑھ لاکھ روپے کیش الانس کی مد میں ملیں گے۔ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سابقہ حکومت نے کیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر عملدر آمد روک دیا گیا تھا۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی ممبران کی مراعات کا بل گزشتہ اسمبلی نے منظور کیا تھا جبکہ اس کی منظوری گورنر سندھ نے دی تھی۔ترجمان کے مطابق مجوزہ بل کی منظوری سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے سابقہ اسمبلی کے فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ارکان اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ سابقہ اسمبلی نے کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق تنخواہوں اور الانسز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…