پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’راستے بند کیوں کئے، ریلی کیلئے بندے اتنے کم کیوں لائے‘‘ رانا ثنا ڈی پی اوپر چڑھ دوڑے ۔۔جھاڑ پلاتے ہوئے مناظر کیمرے کی آنکھ نےمحفوظ کر لئے

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادی، وزرا کی بڑی تعداد راولپنڈی میں جمع، کمیٹی چوک میں سابق وزیراعظم کے خطاب سے قبل رانا ثنا انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے،کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر پریشان صوبائی وزیر قانون ڈی پی او پر چڑھ دوڑے،راستے بند کرنے پر ڈی پی او کو سب کے سامنے

جھاڑ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے کیمرہ مین نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا کو ڈی پی او کو جھاڑپلاتے ہوئے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی ریلی جو کہ پنجاب ہائوس اسلام آباد سے روانہ ہو چکی ہے اور اس وقت زیر پوائنٹ اسلام آباد کے قریب سے گزر رہی ہے براستہ مری روڈ راولپنڈی جی ٹی روڈ تک اپنا سفر طے کرے گی۔ اس دوران راولپنڈی مری روڈ کے اہم مقام کمیٹی چوک پر نواز شریف کارکنان سے خطاب کرینگے۔ نواز شریف کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے سر دھـڑ کی بازی لگا رکھی ہے اور وزرا کی بڑی تعداد اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے اور انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ نواز شریف کے کمیٹی چوک میں خطاب کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا نے جب کمیٹی چوک کا دورہ کیا تو کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر سخت پریشان ہوگئے اور راستے بند کرنے پر ڈی پی او پر چڑھائی کر دی۔ ڈی پی او کو جھاڑ پلاتے ہوئے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین نے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب ہائوس اسلام آباد سے لاہور تک سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جگہ جگہ تعینات کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے

کہ نواز شریف کی پنجاب ہائوس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور تک ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں قومی خزانے سے بھی بھاری رقم لگائی جا رہی ہے جبکہ ریلی کے راستے میں آنیوالی مارکیٹوں اور بازاروں کو بند کرا دیا گیا ہے اور جی ٹی روڈ کو بھی 11اگست تک

بند کر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ اربوں میں لگایا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی اور دیگر معاملات پر خرچ آنے والی رقم کا تخمینہ بھی اربوں میں ہے اور یوں نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور تک ریلی قوم کو اگست کے مہینے میں اربوں روپے میں پڑے گی ۔ ن لیگ کے سیاسی مخالفین اسے

طنزاََ یوم آزادی کے موقع پر قوم کو ن لیگ کی طرف سے ملنے والا تحفہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…