بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2013ءمیں گندا ایس ایم ایس والد کو دکھایا تھا تو پھر والد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا کیوں نہیں کہا؟عائشہ گلالئی کا حیرت انگیز جواب‎

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)2013ء میں گندا ایس ایم ایس والد کو دکھایا تھا تو پھر والد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا کیوں نہیں کہا؟عائشہ گلالئی کا حیرت انگیز جواب، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں عائشہ گلالئی سے جب یہ سوال کیاگیا کہ 2013ء میں گندا ایس ایم ایس والد کو دکھایا تھا تو پھر والد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا کیوں نہیں کہا؟یا آپ نے خود تحریک انصاف کیوں نہیں چھوڑ دی؟

عائشہ گلالئی سوال کے جواب میں مشتعل ہوگئیں اور سوال پوچھنے والے کو ہی سنادیں کہ آپ مجھے مت سمجھائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں، میرا ایک مشن ہے اور میں اپنے مشن پر عملدرآمد کے لئے سیاست میں آئی تھیں،ان سے سوال کیاگیا کہ آپ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے لیڈرپر بدکردارہونے کا الزام لگایا ہے اور چار سال سے اسی لیڈر کے ساتھ ہیں ،عائشہ گلالئی کوئی جواب نہیں دے پائیں۔اس سوال پر کہ آپ نے پورے ٹولے پر الزام لگایا ہے تو ٹولہ کون ہے؟ انہوں نے کسی بھی رہنما کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا،انہوں نے پھر کہا کہ میاں نوازشریف خاندانی آدمی ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ایک فیملی رکھنے والے انسان ہیں اور اچھے انسان ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلائی نے عمران خان سے شادی اور این اے ون کا ٹکٹ مانگنے کے حوالے سے صاف انکار کردیا، عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کی عمر دیکھیں اور میری عمر دیکھیں، میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ امیر مقام سے ملاقات کا جو مجھ پر الزام لگایاگیا ہے میں اس کے جواب میں ہتک عزت کا دعویٰ کروں گی،

عائشہ نے دعویٰ کیا کہ میں جو بھی الزام لگارہی ہوں اس کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں اور ‎وقت آنے پر سامنے لاؤں گی، ثبوت کی وضاحت طلب کرنے پر انہوں نے پھر کہا کہ ڈیجیٹل دور ہے عمران خان کا بلیک بیری چیک کیاجائے، عائشہ گلالئی عمران خان کا بلیک بیری چیک کرنے پر بار بار زوردیتی رہیں ،اس سوال پر کہ اگر کوئی تحقیقاتی کمیٹی بنتی ہے تو آپ وہاں ثبوت پیش کریں گی انہوں نے اقرار کیا کہ ہاں میں ثبوت پیش کروں گی۔

پروگرام میں تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان پر اپنے الزامات کو دھرایا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اخلاق باختہ ایس ایم ایس کئے ، اس سوال پر کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ انہوں نے ثبوت دینے کے بجائے پھر عمران خان کا موبائل چیک کرنے کا مطالبہ کیا، ن لیگ کے رہنماؤں امیر مقام اور اقبال جھگڑا سے ملاقات کے سوال پر عائشہ گلالئی

نے امیر مقام سے ملاقات کے بارے میں صاف انکار کیا جبکہ امیر مقام سے ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا، عائشہ گلالئی کا استدلال تھا کہ اقبال جھگڑا سے میری ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن یہ ملاقاتیں فاٹا سے متعلق تھیں، ٹرائبل ایریاز کی بہتری کے لئے یہ ملاقاتیں کیں ،اس کا مقصد کوئی سازش نہیں تھا۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…