اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سناد ی

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اگلے 2 روز کے دوران جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ، سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں بارش ہوگی ۔سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔ موسلادھار بارش سے ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض ندی نالوں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ اگلے 2 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آئندہ 48گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد ، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش ڈپلو53، بدین34، مٹھی33، چھور05، شہیدبینظیرآباد03، سکھر02، جیکب آباد01، کوٹ ادو49، بہاولپور (ائیرپورٹ16، سٹی03)، ملتان05، لیہ04، بہاولنگر03، پاراچنار05، لسبیلا13ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت43 ، دالبندین، چلاس42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…