شہری ہیٹ اسٹروک سے متعلق محکمہ موسمیات کی تنبیہ کو نظر انداز نہ کریں،کمشنر کراچی

30  اپریل‬‮  2016

کراچی(نیوز ڈیسک)کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے متعلق محکمہ موسمیات کی کسی بھی تنبیہ کو نظر انداز نہ کریں بلکہ احتیاط سے کام لیں،ہیٹ اسٹروک سے اپنے آ پ کو بچانے کی تیاری رکھیںاور ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے اصولوں پر عمل کریں۔وہ کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کی جانب سے ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کاٹی کی جانب سے کو رنگی لانڈھی صنعتی علاقہ میں ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر ز قائم کر نے کے فیصلہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر چھ صنعتی علاقوں میں بھی اس قسم کے ریلیف سینٹرز قائم کئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں فیکٹریوں اور اداروں میں بڑی تعداد میں کام کر نے والے افراد کی دن بھر آمدورفت رہتی ہے ریلیف سینڑزسے انھیں مدد ملے گی۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نے کاٹی کے دفتر کے باہرہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممتاز صنعتکار عبدالحسیب خان، ایسو سی ایشن کے صدر زاہد سعید،زبیرچھایا اور دیگر بھی مو جو د تھے۔ کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کورنگی کے صنعتی علاقہ میں19 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم کر رہی ہے،ریلیف سینٹر میں ٹھنڈے پانی، برف ،او آر ایس،بیڈ ، پنکھے اور دیگر ضروری اشیا رکھی جاری ہیں۔ کمشنر آصف حیدرشاہ نے کہا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں قائم ریسکیو ڈپارٹمنٹ 1299 پر ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون سے کام کر نے کو یقینی بنائیں گے ،تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ اور ڈی ایم سیز نے متوقع ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے اقدامات کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے تین سطح کی امدادی ور ریلیف کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔شہریوں کو شدید سر گرمی میں پانی اور سایہ دار جگہ فراہم کر نے کیلئے ہر ضلع میں ایک سوسے زائد ریلیف سینٹر ز قائم کئے جارہے ہیں۔ جہاں شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور سایہ دار جگہ میّسر آئے گی، ریلیف اور امدادی ریلیف اور مدد کے لئے شہر میں 190 فرسٹ ریسپانس سینٹرز قائم کئے جائیں گے، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،محکمہ موسمیات کی وارننگ کے فوری بعد انھیں فعال کر دیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ ریسپانس سینٹر محکمہ صحت ، بلدیہ عظمیٰ اور دیگر اداروں کی زیر انتظام سرکاری اسپتالوں اور ڈسپنسریوںاور نجی اسپتالوں میں قائم کئے جائیں گے، فرسٹ ریسپانس سینٹر میں ڈاکٹر، طبی عملہ، بیڈ، پنکھا، تولیہ ، برف، او آر ایس،اور دیگر ضروری امدادی اشیا شامل ہوں گی جبکہ ایک ایمبولینس بھی سینٹر پر موجود ہو گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں متاثرہ شخص کو قریب ترین اور کم ترین دورانیہ میں طبی مدد کیلئے اسپتال بھیجا جا سکے، فرسٹ ریسپانس سینٹر کے علاوہ کراچی کے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں56ٹرچیری کیئر سینٹر قائم کی جائیں گی۔جن میں سے نصف ٹرچیری کیئر سینٹرز نجی اسپتالوں کے تعاون سے قائم کی جارہی ہیں۔ جہاں متاثرہ شخص کو طبی مدد مل سکے گی۔ #



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…