لاہور(نیوزڈیسک )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے – وزیر اعلی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے عام انتخابات 2013ءکی شفافیت کی توثیق کر دی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی خدمت ،دیانت ،امانت ،محنت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔ عوام نے ترقی کے مخالفوں کو مسترد کردیاہے اورعام انتخابات 2013میںنام نہاد دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اب اپنی پے درپے شکستوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے- انہوںنے کہا کہ غریبوں کی حالت بدلنے کے منصوبوں میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام نے بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل میں رد کرکے آئینہ دکھا دیاہے اورباشعور عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیاہے کہ وہ الزام تراشی ، جھوٹ، منافقت اور ہٹ دھرمی کی سیاست سے نفرت کرتے ہیں- وزیر اعلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کا پیغام یہی ہے کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں- عوام نے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کر کے توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کا پیغام دیا ہے اوربلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کے نتائج نے 2013ءکے عام انتخابات کی شفافیت کی توثیق کر دی ہے- انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل میں عوام نے نواز شریف حکومت کی پالیسیوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے جو اس امر کابین ثبوت ہے کہ عوام ملک میں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروںکا استحکام چاہتے ہیں-انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروںکی بڑی تعداد میں کامیابی پارٹی قیادت سے عوام کی والہانہ محبت کا اظہار ہے- بلدیاتی نتائج نے ثابت کیا ہے کہ عوام احتجاجی اورانتشارکی سیاست کو کسی طورپر پسند نہیں کرتے – وزیر اعلی نے کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے -وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی ترقی کے مشن کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے- پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار عوام کی خدمت میں جت جائیں- پارٹی کے کامیاب امیدوار عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کر دیں اور عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں-
شہبازشریف کا دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو لاجواب کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی
-
خاتون نے محبوب کو باندھ کر زندہ جلا دیا
-
نوجوان بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں



















































