سوات میں ضلعی نظامت کے لیے عیسائی خاتون امیدوار

24  اپریل‬‮  2015

مینگورہ (نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور دیر سے پہلی مرتبہ عیسائی برادری بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ملاکنڈ ڈویڑن کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسیحی خاتون حنا پطرس سوات سے ضلعی نظامت کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔اپنی جیت کے لیے پر عزم حنا پطرس نے بی بی سی کو بتایا: ’میرا تعلق دہشت گردی سے متاثرہ علاقے سے ہے اسی وجہ سے مجھے خوف بھی ہے اور یہ انتخابات میں خوف کے سائے میں لڑ رہی ہوں تاہم مجھے گھر والوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بھی حمایت حاصل ہے، جبکہ لوگ میرے انتخابات میں حصہ لینے کے اس فیصلے پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروا رہے ہیں۔‘مجھے مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بھی حمایت حاصل ہے جبکہ لوگ میرے انتخابات میں حصہ لینے کے اس فیصلے پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروا رہے ہیں۔حنا پطرس نے بتایا کہ ان کا سیاست میں آنے کا مقصد علاقے کی خواتین کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرنا ہے اور عیسائی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کرنا ہے۔حناپطرس کی دوسری بہن ثنا پطرس تحصیل کونسلر کی مخصوص سیٹ پر پہلے ہی منتخب ہو چکی ہیں جس پر عیسائی برادری خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔مینگورہ کی رہائشی خاتون یاسمین نیاس حوالے سے بتایا کہ وہ وقت اب گزر گیا جب طالبان کے خوف سے خواتین گھروں میں قید ہو گئی تھیں۔ ان کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اب وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے آزاد ہیں اور سوات سے ایک عیسائی لڑکی کا ضلع ناظم کی سیٹ کے لیے انتحاب لڑنے سے سماجی سطح پر خواتین کے مرتبے میں اضافہ ہوا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈیول کے مطابق خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے جبکہ دس جون تک انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اگلے مرحلے میں ناظم و نائب ناظم کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہو گا۔خیال رہے کہ ماضی میں ملاکنڈ ڈویڑن کے مختلف اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام بعض قبائلی علاقوں میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کر دی جاتی رہی ہے تاہم اس کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد سیاسی میدان میں قدم رکھ رہی ہیں۔
مئی 2013 کے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے انتخابات لڑنے والی خواتین کی تعداد 450 سے زیادہ تھی جبکہ سنہ 2008 کے انتخابات میں یہ تعداد تقریباً 200 تھی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…