جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

عمران خان دھوکے باز شخص ہے، احسن اقبال

datetime 28  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان دھوکے باز شخص ہے، انہوں نے خیرات کے نام پیسے لے کر سیاست میں لگائے، وہ بد دیانت انسان ہے،آڈیوز لیک ہونا ایک اہم معاملہ اور ریاست کے لیے چیلنج ہے، جس کی تحقیقات ہوں گی، یہ ریاست کے لیے ٹیسٹ کیس ہے،ہماری توجہ سیلاب سے تباہ حال افراد کی بحالی کی طرف ہے،

ملک کی زراعت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری توجہ سیلاب سے تباہ حال افراد کی بحالی کی طرف ہے، ملک کی زراعت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کا ہیلی تباہ ہوتا ہے اور عمران شام کو فوج پر الزام لگاتا ہے، وہ ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے، نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس خود ہائی کورٹ نے ختم کیا، عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں نہیں ہوئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اس دوسر میں پاکستان تنزلی کا شکار ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے، ایک ایک جلسے میں 50، 50 کروڑ روپے لگا رہا ہے، اگر یہی پیسہ عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا، سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ شوکت خانم کے لیے فنڈز جمع کر کے کہیں اور استعمال کیے گئے، عمران خان کہتا ہے کہ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہوں تو اسمبلی آوں گا،

تمام ایجنسیوں، وزارت خارجہ، سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ اس مراسلے میں کچھ نہیں، عمران خان کیا غیر ملکی ایجنسیز سے تحقیقات کرانا چاہتے ہیں؟مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ عمران نیازی کو ملکی اداروں پر اعتماد نہیں، ایٹمی طاقت کسی کی غلام نہیں ہوتی،

آپ قوم کے نوجوانوں کو کیا سکھا رہے ہوں کہ ہم غلام ہیں، عمران خان اپنے نفس اپنی سوچ کا غلام ہے، کس آزادی کی بات کرتے ہو۔لیگی رہنما نے کہا کہ آڈیوز لیک ہونا ایک اہم معاملہ اور ریاست کے لیے چیلنج ہے، جس کی تحقیقات ہوں گی، یہ ریاست کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…