ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ سعودی عرب شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا آزمودہ، تاریخی اور حقیقی دل کے قریب دوست ہے ، جو تھوڑی بہت غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو چکی ہیں اورجوماشہ تولہ باقی ہیں وہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے سے دور ہو جائیں گی ، اس دورے میں مزید خوشخبریاں بھی ملیں گی ،مریم نواز نے پہلے نواز شریف کی سیاست کو نقصان پہنچایا اور اب شہباز شریف کی سیاست کے پیچھے پڑی ہیں ۔

اگر آپ نیب والوں پر پتھرائو کریں گے تو نیب والے آپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور نہیں کریں گے ،آل پارٹیز کانفرنس کہاں گئی ،مولانا فضل الرحمان کو پہلے بھی استعمال کیا گیا انہیں کہوں گا جاگتے رہنا ، اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ این آر او ہے ، 17اگست سے مزید 10ٹرینیں دوبارہ کھولنے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے اور اس کا تاریخی افتتاح ہوگا ، اس موقع پر چین سے بڑی شخصیت کی آمد متوقع ہے ۔اس منصوبے کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے ۔ ریلوے کا موجودہ ٹریک 1861کا ہے جسے تبدیل کیا جائے گا، اسے تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور اس کا کام تین مقامات پر شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خوشخبری دی ہے کہ آئی پی پیز میں بجلی کے ریٹ کم ہونے جارہے ہیں جس سے مہنگائی میں کمی ہو گی ۔ آج سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے ، دیا میر بھاشا ڈیم کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے ، ایم ایل ون کا افتتاح ہونے جارہا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری چل پڑی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور مجموعی طور پر معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے میںکامیاب رہا ہے ، پوری دنیا میں پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کو سراہا گیا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا آزمودہ، تاریخی اور حقیقی دل کے قریب دوست ہے ، جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو چکی ہیں اور جو باقی ماشہ تولہ رہ گئی ہیں وہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس کے دورہ سعودی عرب سے دور ہو جائیں گی اور اس دورے میں مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔

متحدہ عرب امارات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بیان آ چکا ہے اور اس پر مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عثمان بزدار کہیں نہیںجارہے ، جب تک وزیر اعظم عمران خان عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں تب تک ” ستے خیراں ہیں ”۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز نے پتھرائو جلوس نکالا ، مریم نواز کی یہ سوچ ہے کہ میں تو نا اہل ہو چکی ہیں شہباز شریف کیوں اہل پھر رہا ہے ۔ پتھروں کے تھیلے حکومت نے نہیں بلکہ میڈیا نے دکھائے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) والوں نے پورے پاکستان سے پتھرائو گروپ اکٹھا کیا ۔

راولپنڈی سے ویگنیں کرائے پر لائی گئیں اور یہ ان کی کل طاقت تھی۔ آپ جب نیب پر پتھرائو کریں گے تو نیب والے آپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور نہیں کریں گے ۔ نیب نے مریم نواز سے 200ایکڑ کے بارے میں سوال پوچھے لیکن مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس تو پتھر ہی ہیں ، الزامات کارخ موڑنے کے لئے پتھرائو کی حکمت عملی بنائی گئی ، مریم نواز نے نواز شریف کی سیاست کو یہاں تک پہنچایا اورب شہباز شریف کی سیاست کو بھی اسی جگہ پر پہنچانا چاہتی ہیں ، مریم نواز ایسے نیب گئیں جیسے کوئی قلعہ فتح کرنے جارہی ہوں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کیوں نہیں دی جارہی ، اب آگے محرم شروع ہو رہا ہے پھر ربیع الاول آ جائے گا ، میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ فضل الرحمان کو استعمال کریں گے ، اگر فضل الرحمان یہ سمجھتے ہیں کہ و ہ سیاسی طو رپر انہیںورغلا سکیں گے تو دونوں بہت سمجھدار ہیں ، میں فضل الرحمان کو کہہ چکا ہوں جاگتے رہنا انہوں نے آپ کو پہلے بھی استعمال کیا ، انہیں صرف این آر او چاہیے تاکہ انہیں مقدمات سے نجات ملے ۔

ا نہوں نے کہا کہ پوزیشن والے کہتے ہیں کہ نیب کو ہی ختم کر دیا جائے جس کا مطلب ہے کہ ان کے مقدمات ختم کر دئیے جائیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بہترین حل دیا ہے کہ 120عدالتیں قائم کی جائیں اور 120رو ز میں فیصلہ ہو تاکہ انتخابات کے موقع پر کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہ رہے کہ کون دیانتدار اور غیر دیانتدار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک نہیں چلا سکتی اور عمران خان کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ۔

میرا دعویٰ ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے ہاتھوں زچ نہیں ہوگا بلکہ میںاس اپوزیشن کو عمران خان کے ہاتھوں زچ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔ا نہوں نے مریم نواز کے اس بیان کہ ان کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا پہلے انہوں اپنا بیانیہ فریزر میں رکھا ہوا تھا، ان کی ایک ہی تحریک ہے کہ ہماری مقدمات سے جان چھوڑو۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رائل پام کے انٹر نیشنل ٹینڈر کے حوالے سپریم کورٹ میں رواں تاریخ کے بعد فیصلہ ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…