جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی 24گھنٹوں کے دوران اموات میں حیرت انگیز حد تک کمی

datetime 9  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 82 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 84 ہزار 121 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 7 سو 91 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 390 ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 27 ہزار 89 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 549 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 635 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 884، اسلام ا?باد میں 15 ہزار 241، ا?زاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 134، گلگت بلتستان دو ہزار 321 اور پنجاب میں 94 ہزار 360 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 166، سندھ میں 2 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 334 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…