ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ملک میں کوروناوبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی، تعداد گھٹ کر حیران کن سطح تک آگئی،صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ

datetime 19  جولائی  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک میں کوروناوبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آنے لگی ، اب ایک دن میں اس وبا کا شکار افراد کی تعداد گھٹ کر 1579 پر آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف ایک ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز 2 لاکھ 63 ہزار 496 تک پہنچ گئے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 ہوگئی ہے ، فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے، پنجاب میں 89 ہزار 793 ، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار 424 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 576 ، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 کورونا مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 46 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…