منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

یورپی یونین نے 32 ممالک میں پاکستانی لائسنس والے پائلٹس کو پروازوں سے روک دیا،رکن ممالک کو جاری مراسلہ منظر عام پر آگیا

datetime 8  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)نے اپنے 32 رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کو فلائنگ کرنے سے روک دیاہے۔اطلاعات کے مطابق ایاسا نے اپنے 32 رکن ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فلائنگ معطلی کے حوالے سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق یہ اقدام مشتبہ لائسنس کے تناظر میں کیا جارہا ہے اس سنگین نوعیت کے معاملے کی وجہ سے ایاسا اپنے تمام رکن ممالک سے پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹوں کو کام سے روکنے کی سفارش کرتی ہے۔ ایاسا کے مراسلے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 40 فیصد لائسنسوں کے اجرا میں بہت زیادہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پاکستانی کپتانوں کے لائسنس کے حوالے سے مشتبہ یا ICAO کے ہوابازی کے قواعد و ضوابط کے برخلاف جیسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں، ہوابازی کی صنعت میں اس قسم کی صورتحال ہمارے لیے باعث تشویش امر ہے۔ایاسا نے اس تناظر میں اپنے 32 اراکین کو اس سنجیدہ معاملے پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اے اے پاکستان کی طرف سے جاری کردہ لائسنسوں کے حامل پائلٹس کو معطل کیا جائے، ارکان ممالک کی آرگنائزیشن میں شامل پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔اس حوالے سے ماہرین ہوا بازی نے بتایا کہ یہ ہر پہلو سے ایک بری خبر ہے جو مستقبل میں پاکستانی ہوا بازوں کے لیے کسی طور بھی سود مند ثابت نہیں ہوگی، ملکی سطح پر ان تمام عوامل کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اوپر اعتماد کو ٹھیس پہنچی جبکہ محفوظ ہوا بازی اور بیرون ملک پاکستانی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…