پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز سلسلہ کتنے دنوں تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 4  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا۔مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہفتہ و اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ندی نالوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے بارش برسنے سے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش برسانے والی ہوائیں اب شدت سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں ،محکمہ موسمیات کے ترجمان راشد بلال کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے منگل تک کشمیر ، گلگت بلتستان ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس عرصے کے دوران موجودہ گرم و مرطوب موسمی صورتحال کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مشرقی علاقوں بشمول ژوب، بارکھان،لورالائی، موسی خیل،سبی اور کوہلو جبکہ سندھ کے کچھ حصوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، اور میر پور خاص میں بھی ہفتہ سے پیر کے دوران گرد آلود ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسلا دھار بارش سے ہفتہ و اتوار کو بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…