منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نے بڑا اعلان کردیا، حکومت کو نئے چیلنج کا سامنا

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی متنازعہ ہوگئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف وقت آنے پر تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے،اگر پائلٹس کی ڈگریوں میں مسئلے ہیں تو پھر لائسنس کون دیتا ہے اور ڈگریاں کون دیتا ہے ؟

غیر ذمہ دار قیادت کی حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کو نقصان ہورہا ہے، وزیر ہوا بازی اگر اپنی عزت بچانا چاہتے ہیں تو خود استعفیٰ دیں،عمران خان قومی اسمبلی کے فلور پر عمران خان اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں وہ غدار ہیں ،علی زیدی کی تقریر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ منافق کون ہے، کابینہ میں اشرافیہ اور مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں گالیاں دینے سے بات نہیں بنے گی،ہر مافیا کے سرغنہ عمران خان ہیں، موجودہ حکومت مافیا کے سہارے چل رہی ہے، حکومتی وزراء کو ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،جس دن عمران نیازی عہدے سے چلے گئے تو 24 گھنٹوں کے اندر اندر حکومتی وزراء اپنی سی ویز دوسری جماعتوں کے پاس لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کی رہنمائوں ڈاکٹر نفیسہ شاہ ، پلوشہ خان ، سینیٹر روبینہ خالد ، ناز بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ 24 جون کو ہوا بازی کے وزیر نے اسمبلی میں کہا 262 پائلٹ کے لائسنس جعلی ہیں، ہم نے کہا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 6 دن کے اندر اندر پاکستان کے جتنے بھی پائلٹس ہیں ان کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے 3 ماہ پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ غیر ذمہ دار قیادت کی حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کو نقصان ہورہا ہے، غداری کے لقب تاریخ میں بہت دیئے گئے ہیں، جب آپ ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں تو وہ غداری میں شمار ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر ہوا بازی اگر اپنی عزت بچانا چاہتے ہیں تو خود استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے جب حادثے ہوں تو وزیر ذمہ دار ہے۔

لگتا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو گرائونڈ کر دیگی ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کے اثاثوں کو بیچ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جو نقصان ایک وزیر کے کہنے پر ہوا ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی غیر موجودگی میں عمران خان نے ایک گھنٹے سے زیادہ تقریر کی ،عمران خان نے بجٹ سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں کی ،بلاول بھٹو نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کا نام پورے دنیا میں روشن کیا، شہید بی بی کی شہادت کے بعد عمران خان نے تعزیت نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی کے فلور پر عمران خان اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں وہ غدار ہیں ،علی زیدی نے اپنی تقریر کی شروعات حدیث سے کی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ علی زیدی کی تقریر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ منافق کون ہے۔

عمران خان نے روز اوّل سے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا، عزیر بلوچ نے پی ٹی آئی کا الیکشن میں ساتھ دیا۔پلوشہ خان نے کہاکہ ہر مافیا کے سرغنہ عمران خان ہیں، موجودہ حکومت مافیا کے سہارے چل رہی ہے، ،اگر مافیہ ہی ملک کو چلا رہا ہے تو پھر ویر اعظم ہائوس کو تالا لگائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جتنے بھی سازشیں ہو رہی ہیں ان کے پیچھے کون ہے ؟۔ پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان نے سب سے پہلے معیشت پر حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی دو کمیشن کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء کو ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

جس دن عمران نیازی عہدے سے چلے گئے تو 24 گھنٹوں کے اندر اندر حکومتی وزراء اپنی سی ویز دوسری جماعتوں کے پاس لے کر جائیں گے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ عمران خان کے ہوش حواس اپنی جگہ پر نہیں، منافقت اعظم کی کہانی جلد اختتام پذیر ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی حالت کا ذمہ دار کون ہے ؟ اگر مزید عرصہ عمران خان نے حکومت کی تو ملک کو مزید نقصان ہوگا ،جنہوں نے دھرنوں میں پی ٹی آئی کی مدد کی ان کو سود سمیت پیسا واپس کرنا ہوگا ،مناظرے کا چیلنج بہت سارے لوگ دیتے ہیں اگر بہادر ہیں تو سامنے آئیں۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ پائلٹ کے پیچھے پورا سسٹم ہوتا ہے اور اس کی ذمہ داری ایوی یشن پر ہوتی ہے، پاکستان میں سیفٹی کا مکینزم موجود نہیں ہے، اگر پائلٹس کی ڈگریوں میں مسئلے ہیں تو پھر لائسنس کون دیتا ہے اور ڈگریاں کون دیتا ہے ؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ سپیکر کے رویہ سے محسوس ہورہا تھا کہ وہ سپیکر نہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ علی زیدی نے جس طرح الزامات لگائے اپوزیشن کا استحقاق ہے کہ جواب دے۔ پیپلزپارٹی کی رہنمائوں نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیااور کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی متنازعہ ہوگئے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف وقت آنے پر تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔ناز بلوچ نے کہاکہ پہلا دفعہ ایسا ہوا وزیراعظم خود مائنس کرنے کا کہ رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ صفر بٹا صفر ہے ۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کی دنیا بھر میں بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی ہے ،کابینہ میں اشرافیہ اور مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں گالیاں دینے سے بات نہیں بنے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…