منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کی لاپرواہی سے جون میں کرونا کی کاری ضربیں ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز ،2 ہزار800 سے اموت ریکار ڈ

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،نیو یارک ( آن لائن، این این آئی ) پاکستان میں گزشتہ ماہ جون کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہوا ،کورونا وباء نے کاری ضربیں لگائی ، صرف ماہ جون میں کورونا مریضوں کی تعداد مجموعی تعداد کے نصف سے بھی زائد ریکارڈ ہوئی، جون میں کورونا کے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

اموات 28 سو سے زائد ریکارڈ ہوئیں۔13 جون کو کورونا کے سب سے زیادہ 6 ہزار 825 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 19 جون کو کورونا سے سب سے زیادہ 159 اموات ریکارڈ ہوئیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 14 ہزار 21 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 78 ہزار 662 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 840 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 57 لاکھ 98 ہزار 270 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 122 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 27 ہزار 853 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کیامریکا میں 14 لاکھ 54 ہزار 397 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 935 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 334 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 485 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 59 ہزار 656 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 320 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار 849 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

جہا ں کورونا سے 17 ہزار 410 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 792 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 730 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 654 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 351 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 355 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 677 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 85 ہزار 213 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 688 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 393 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 767 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 578 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 817 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 27 ہزار 662 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 27 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 26 ہزار 89 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 649 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 823 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 534 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 395 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 273 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 802 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…